24 گھنٹوں کے دوران 373 کومبنگ آپریشنز

 2549 افراد سے پوچھ گچھ،سنگین جرائم میں ملوث 228 اشتہاری گرفتار کئے گئے۔
لاہور( کرائم رپورٹر)محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر پنجاب پولیس کے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سرچ، سویپ، کومبنگ آپریشنز جاری ہیں اور اس دوران مجموعی طور پر 12ہزار174مشتبہ افرادکی چیکنگ کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 373 کومبنگ آپریشنز کئے گئے،35 مشکوک افراد حراست میں لئے گئے، 23سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کئے، 2549 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی،سنگین جرائم میں ملوث 228 اشتہاری گرفتار کئے گئے۔