جعلی پولیس اہلکار ساتھی سمیت گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)غالب مارکیٹ ڈولفن نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پولیس اہلکار ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔ترجمان ڈولفن کے مطابق غالب مارکیٹ ڈولفن نے جعلی پولیس اہلکار گرفتارکرلیا۔ڈولفن نے دوران سنیپ چیکنگ 2 افراد کو مشکوک جانتے ہوئے چیک کیا۔ملزم ثنان نے اپنا تعارف بطور پولیس آفیشل کروایا،ملزم نے پولیس شرٹ و ٹوپی پہن رکھی تھی۔ڈولفن سکواڈ کے تصدیق کرنے پرجعلی پولیس اہلکار نکلا۔ ملزمان ثنان اور ندیم کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ غالب مارکیٹ کے حوالے کر دیا گیا۔