پاکستان کے خلاف بھارتی ائیر فورس اور مسلح افواج کو تاریخی شکست پر آئی پی ایل میں خراج تحسین، دنیا بھر میں بھارتی بورڈ کا مذاق
پاکستان کے ہاتھوں تاریخی شکست کے بعد بھارت کی مسلح افواج کو انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے فائنل میں خراج تحسین پیش کیا گیا، جو کہ اپنی نوعیت کا منفرد اور غیر معمولی واقعہ ہے۔ گزشتہ ماہ پاکستان نے بھارتی ائیر فورس اور فوج کو بھاری نقصان پہنچایا تھا، جس میں رافیل طیارے تباہ اور فوجی چوکیوں اور ائیر بیسز کو شدید نقصان پہنچا۔آئی پی ایل میں اپنی ناکام مسلح افواج کی تعریف کرنا دنیا بھر میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے لیے مذاق کا باعث بنا۔ اس کے برعکس پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نے فائنل کی اختتامی تقریب کو پاکستان کی مسلح افواج کے نام کیا تھا، جنہوں نے جنگ میں بھارت کو شکست دی تھی اور جنگ بندی کے لیے امریکی مداخلت بھی ضروری ہوئی تھی۔
سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین نے اپنی فوج کی ناکامی اور حکومت کی اس غیر معمولی حکمت عملی پر شدید تنقید کی ہے، جبکہ آئی پی ایل کے فائنل میں آتش بازی کا مظاہرہ بھی مداحوں کے لیے ایک طنزیہ موضوع بنا۔یہ واقعہ بھارتی مسلح افواج کی تاریخی ناکامی اور عوامی سطح پر اس کی پذیرائی کی ایک منفرد مثال کے طور پر سامنے آیا ہے۔