پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون کو عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد خراج تحسین پیش کیا۔
بابر اعظم نے اپنے انسٹاگرام بیان میں کہا کہ "ایک شاندار کیریئر پر مبارکباد، روی چندرن اشون"۔ایشون نے 18 دسمبر کو آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی کے تیسرے میچ کے بعد کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے 106 ٹیسٹ میچز میں 537 وکٹیں، 116 ون ڈے میچز میں 156 وکٹیں اور 65 ٹی 20 میچز میں 72 وکٹیں حاصل کیں۔
بابر اعظم نے ایشون کی کامیابیوں اور کرکٹ میں ان کے کردار کو سراہا، جس نے کئی بڑے بلے بازوں کو اپنی باؤلنگ سے چکرا دیا۔