پی ایس ایل 10 کا آغاز، آج راولپنڈی میں میچ سے پہلے پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا

پی ایس ایل 10 کا آغاز، آج راولپنڈی میں میچ سے پہلے پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کی ٹائٹل دوڑ آج 9 روز کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہو رہی ہے۔

 آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بابراعظم کی کپتانی میں پشاور زلمی کا مقابلہ ڈیوڈ وارنر کی قیادت میں کراچی کنگز سے ہوگا، جو لیگ کے اہم اور دلچسپ میچز میں سے ایک ہے۔ٹورنامنٹ کے اس اہم مرحلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کو پلے آف میں جگہ بنانے کے لیے لازمی میچز جیتنے ہوں گے۔ گزشتہ سال کی رنرز اپ ٹیم ملتان سلطانز پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہے۔اتوار 18 مئی کو ڈبل ہیڈر کا انعقاد ہوگا جس میں ملتان سلطانز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے جبکہ پشاور زلمی، لاہور قلندرز سے ٹکرائے گی۔ دوسرے روز یعنی 19 مئی کو اسلام آباد یونائیٹڈ کراچی کنگز کے خلاف اپنا آخری لیگ میچ کھیلے گی۔کوالیفائر اور فائنل سمیت پی ایس ایل کے آخری چار میچز 21 سے 25 مئی تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔ پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 13 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ کراچی کنگز 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

آج کے میچ سے قبل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ میچ کے دوران معروف کھلاڑی ساحر علی بگا اور اسرار شاہ اپنی بہترین پرفارمنس دکھائیں گے۔ اسٹیڈیم میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا جائے گا جو شائقین کے لیے ایک خاص توجہ کا مرکز ہوگا۔یہ مرحلہ پی ایس ایل 10 کا انتہائی اہم اور فیصلہ کن مرحلہ ہے جس میں ٹیمیں اپنی آخری کوششیں کریں گی تاکہ پلے آف میں جگہ بنائی جا سکے اور ٹائٹل جیتنے کی دوڑ میں شامل رہیں۔