شمالی وزیرستان: دتہ خیل کے علاقے شیرانی میں بارودی سرنگ کا دھماکا، 2 بچیاں زخمی

شمالی وزیرستان: دتہ خیل کے علاقے شیرانی میں بارودی سرنگ کا دھماکا، 2 بچیاں زخمی

شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل کے شیرانی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو بچیاں زخمی ہو گئیں۔

 پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں بچیاں اپنے گھر سے پڑھنے کے لیے جا رہی تھیں اور دھماکے کا شکار ہو گئیں۔ بچیوں کی عمریں 9 اور 10 سال بتائی گئی ہیں۔دھماکے کے بعد دونوں بچیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔دوسری جانب ضلع بھر میں بجلی کی فراہمی تیسرے روز بھی بحال نہیں ہو سکی ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ حکام نے بجلی کی بحالی کے لیے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے، تاہم ابھی تک مکمل بحالی ممکن نہیں ہو سکی۔