ناوروٹسکی نے 50.89فیصد ووٹ حاصل کئے، حریف وارسا کے لبرل میئر رافا تراسکوسکی کو 49.11فیصد ووٹ ملے
وارسا(آئی این پی )پولینڈ میں ٹرمپ کے حامی کارول ناوروٹسکی نے صدارتی الیکشن جیت لیا۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ناوروٹسکی نے 50.89فیصد ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے حریف وارسا کے لبرل میئر رافا تراسکوسکی کو 49.11فیصد ووٹ ملے، پولینڈ کے متنازع اور قدامت پسند مرخ کارول ناوروٹسکی نے سخت مقابلے کے بعد صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں معمولی فرق سے میدان مارلیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ناوروٹسکی نے 50.89 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے حریف وارسا کے لبرل میئر رافا تراسکوسکی کو 49.11فیصد ووٹ ملے۔عالمی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صدارتی الیکشن جیتنے والے 42 سالہ کارول ناوروٹسکی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مکمل حمایت حاصل اور ان کی پارٹی دائیں بازو کی سخت گیر قوم پرست جماعت ہے۔وہ ماضی میں پولینڈ کے انسٹیٹیوٹ آف نیشنل ریمیمبرنس کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں ۔