قبل از وقت ووٹنگ ، 7 کروڑ 36 لاکھ سے زائد ووٹ کاسٹ ہوچکے
واشنگٹن (آئی این پی )امریکہ میں صدارتی انتخاب کا حتمی مرحلہ کل (منگل کو) ہوگا۔اس سلسلے میں گہما گہمی عروج پر ہے ۔ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کامیابی کی سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہیں،ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو5جبکہ انکی مخالف ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس کو 2ریاستوں میں برتری حاصل ہو گئی ہے۔قبل ازوقت ووٹنگ میں سات کروڑ سے زائد شہری حق رائے دہی استعمال کر چکے۔سوئنگ اسٹیٹس کی اہم ریاست شمالی کیرولائنا میں ووٹر ٹرن آئوٹ پچپن فیصد رہا۔ دونوں صدارتی امیدواروں نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی ۔ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کیرولائنا میں اپنی جیت کا دعویٰ کر دیا۔