وفاقی کابینہ نے خیبرپختونخوا کیلئے5 آرڈیننس کے اجراء کی منظوری دیدی

اسلام آباد ( آن لائن)وفاقی کابینہ نے خیبرپختونخوا سے متعلق پانچ آرڈیننسز کے اجراء￿  کی سمری منظور کرلی ہے، جس کے بعد صدر مملکت کی جانب سے ان آرڈیننسز کے جلد اجراء￿  کا امکان ہے۔ وفاقی کابینہ نے وزارت قانون و انصاف کی جانب سے بھجوائی گئی سمری کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے دی۔ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے مذکورہ پانچوں آرڈیننسز کی منظوری دینے کے بعد انہیں اجراء￿  کے لیے صدر مملکت کو ارسال کیا تھا، جبکہ اب وفاقی کابینہ نے بھی ان کے اجراء￿  سے متعلق سمری کی منظوری دے دی ہے۔منظور کیے گئے آرڈیننسز میں خیبرپختونخوا اسپیشل انیشی ایٹوز آرڈیننس 2026، خیبرپختونخوا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر (تنخواہیں، الاؤنسز اور مراعات) آرڈیننس 2026، خیبرپختونخوا سوسائٹیز (رجسٹریشن) ترمیمی آرڈیننس 2026 اور خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی (اختیارات، استثنیٰ اور مراعات) آرڈیننس 2026 شامل ہیں۔اس کے علاوہ خیبرپختونخوا اسپیشل انیشی ایٹوز آرڈیننس 2026 (نامزد اضلاع) بھی ان آرڈیننسز کا حصہ ہے۔