اسلام آباد (آن لائن )وفاقی بیوروکریسی کے افسران کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقیوں کا معاملہ ،ترقی پانے والے 700 سے زائد افسران میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،وزیراعظم نے سنٹرل سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی منظوری دیدی ،وزیراعظم نے سنٹرل سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی 7 ہفتوں کے بعد منظوری دی ہے،وزیراعظم کی جانب سے سی ایس بی کی سفارشات کی منظوری میں تاخیر سے افسران میں گہری تشویش تھی،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن آج ترقی پانے والے تمام افسران کی نئی تقرریوں کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشنز جاری کرے گا۔#/s#