سوات: فائرنگ میں پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما سمیع اللہ جاں بحق

سوات: فائرنگ میں پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما سمیع اللہ جاں بحق

سوات کے علاقے مٹہ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما سمیع اللہ جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد زخمی شخص کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ مقتول کی لاش ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔واقعے کے فوراً بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور تفتیش کا آغاز کر دیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ بظاہر جائیداد کے تنازعے کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں تاکہ اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔حکام کے مطابق واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں کی جا رہی ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔