ڈیرہ اسماعیل خان: پیپلز پارٹی رہنما پر قاتلانہ حملہ، ڈرائیور جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان: پیپلز پارٹی رہنما پر قاتلانہ حملہ، ڈرائیور جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان میں سابق تحصیل ممبر اور پیپلز پارٹی کے رہنما آصف لوٹھانی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔

 پولیس کے مطابق یہ واقعہ تحصیل درابن کلاں میں پیش آیا جہاں فائرنگ کے نتیجے میں آصف لوٹھانی زخمی ہوگئے، جبکہ ان کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اس وقت ہوا جب آصف لوٹھانی اپنے گھر کے حجرے میں موجود تھے۔ حملہ آوروں کی شناخت اور تعداد کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ واقعہ کے بعد علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہیں تاکہ حملہ آوروں کی گرفتاری ممکن بنائی جا سکے۔ آصف لوٹھانی کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔