پشاور:خیبر پختونخوا کے رستم علاقے میں چلتی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں پیپلز پارٹی کے سابق ناظم ایوب خان جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ رستم کے علاقے ملندری روڈ پر پیش آیا، جہاں نا معلوم ملزمان نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایوب خان کی موت واقع ہوئی۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچی، شواہد اکٹھے کیے اور لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے اس واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول ایوب خان پیپلز پارٹی کے رکن تھے۔