جنوبی وزیرستان: جے یو آئی (ف) رہنما مولانا ثنا اللہ فائرنگ سے جاں بحق

جنوبی وزیرستان: جے یو آئی (ف) رہنما مولانا ثنا اللہ فائرنگ سے جاں بحق

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل کے علاقے اعظم ورسک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مقامی رہنما مولانا ثنا اللہ جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مولانا ثنا اللہ اعظم ورسک بازار کی طرف جا رہے تھے کہ مسلح افراد نے ان پر اچانک فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاش کو ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر کے ملزمان کی تلاش تیز کر دی ہے، تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ جے یو آئی (ف) کے کارکن بڑی تعداد میں ہسپتال پہنچ گئے۔یاد رہے کہ اس سے قبل مئی 2025 میں جنوبی وزیرستان کے شہزاد مدرسہ کے قریب جے یو آئی (ف) کے ایک اور رہنما مولانا نوراللہ کو بم دھماکے کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی، تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے تھے۔ اس واقعے میں بھی ملزمان فرار ہو گئے تھے اور پولیس نے سرچ آپریشن کیا تھا۔