منشیات ڈیلر کو 14 سال قید،4 لاکھ جرمانہ کی سزا

اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ) عدالت نے منشیات ڈیلر کو 14 سال قید،4 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔ استغاثہ کے مطابق پولیس تھانہ طیب شہید نے اگست 2025 میں منشیات ڈیلر عمران کو قابو کرکے اس سے 6 کلو چرس بر آمد کی اور اس کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ تفتیشی افسر نے میرٹ پر تفتیش کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا تھا۔مقدمہ کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج اوکاڑہ سیدہ نبیلہ جعفری کی عدالت میں ہوتی رہی، بعد از سماعت استغاثہ سچ ثابت ہونے کی بناء  پر ڈرگ ڈیلر عمران کو 14 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا،جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید 6 ماہ سزا بھگتنا پڑے گی۔