لیبیا کشتی حادثہ : ملزم کو 19 سال قید، 13 لاکھ جرمانہ کی سزا

  سجاد نے اٹلی بھجوانے کی غرض سے مدعی کے دو بیٹوں سے 44 لاکھ وصول کیے تھے
گجرات (بیورو رپورٹ) ایف ائی اے عدالت گجرات میں لیبیا کشتی حادثہ کا پہلا فیصلہ۔ ملزم کو مجموعی طور پر 19 سال قید اور 13 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا، استغاثہ کے مطابق ملزم سجاد چوہدری نے مدعی کے دو بیٹوں کو سال 2023 میں بذریعہ کشتی لیبیا سے اٹلی بھجوانے کی غرض سے 44 لاکھ روپے وصول کیے جوکہ بعد ازاں مدعی کے دونوں بیٹے اس بدقسمت لیبیا کشتی حادثہ کا شکار ہو گئے۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم سجاد چوہدری کو مختلف جرائم میں مجموعی طور پر 19 سال قید اور 13 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی مدعی مقدمہ کی پیروی چودری شہباز وننگ ایڈوکیٹ نے کی جبکہ سرکار کی طرف سے نمائندگی اسفہان اکرم کنگ اے ڈی لیگل نے کی۔ ملزم کی پیروی محمد انوار الحق ایڈوکیٹ آف راولپنڈی نے کی۔ مدعی مقدمہ نے کیس کی بہترین پیروی کرنے اور ملزم کو قرارواقعی سزا دلوانے پر اپنے وکیل چوہری شہباز ویننگ کا شکریہ ادا کیا۔ یاد رھے کہ یہ کشتی حادثہ کا پہلا کیس ھے جسکا ٹرائل مکمل ھوکر ملزم کو سزا ھوئی ھے۔