منشیات فروش کو 10 سال قید، ایک لاکھ جرمانہ

اوکاڑہ( خصوصی رپورٹ) مقامی عدالت نے منشیات فروش کو 10 سال قید ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنا دی ،پولیس تھانہ ستگھرہ نے اپریل 2024 میں ایک منشیات فروش اعظم عرف اعظو کو گرفتار کر کے منشیات برامد کرنے پر مقدمہ نمبر202/24 درج کیا تھا اور پولیس نے عدالت میں ٹھوس شہادتیں اور چالان عدالت میں پیش کیا تھا۔ جس پر ایڈیشنل سیشن جج اوکاڑہ کی عدالت نے استغاثہ سچ ثابت ہونے کی بناء  پر منشیات فروش کو 10 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا۔