بین الصوبائی ڈرگ ڈیلر کو 7سال قید، 5 لاکھ جرمانہ کی سزا

 پولیس نے ڈیلر ریاض کو قابو کر کے لاکھوں مالیت کی 2 کلو آئس برآمد کی تھی
اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ )اوکاڑہ کی عدالت نے بین الصوبائی ڈرگ ڈیلر کو 7سال قید، 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔ استغاثہ کے مطابق تھانہ اوکاڑہ کینٹ پولیس نے اگست 2024 میں اڈا طبروق کے قریب سیبین الصوبائی ڈرگ ڈیلر ریاض احمد سکنہ جعفر آباد بلوچستان کو قابو کر کے اس کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 2 کلو آئس برآمد کرکے تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کیا تھا،پولیس نے میرٹ پر تفتیش کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا۔ استغاثہ ایڈیشنل سیشن جج خالد رحمان کی عدالت میں زیر سماعت رہا، عدالت نے استغاثہ سچ ٹابت ہونے کی بنا پر ڈرگ ڈیلر کو 9 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا یا، جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید 2 ماہ قید بھگتنا ہو گی۔