کمیٹی کی رقم ہتھیانے کیلئے ڈکیتی کا ڈرامہ ، ملزم گرفتار

 ملزم عمیر نے 15پر جھوٹی کال کی ، ابتدائی تفتیش میں ہی حقیقت اگل دی 
لاہور(کرائم رپورٹر) چوکی سبزی منڈی پولیس نے کمیٹی کی رقم ہتھیانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے شاداب کالونی سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزم کی والدہ نے اہلِ علاقہ کے ساتھ مل کر کمیٹی ڈال رکھی تھی۔ ملزم نے کمیٹی کی رقم ہتھیانے کے لیے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا اور ریسکیو کے لیے جھوٹی 15 کال کر دی۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے دوران ملزم عمیر زیادہ دیر تک پولیس کو دھوکہ نہ دے سکا اور اس نے حقیقت اگل دی۔پولیس نے ملزم عمیر کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے کیس انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہیایس پی اسد علی نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹی 15 کالز کرنا سنگین قانونی نتائج کا باعث بن سکتا ہے، اس لیے شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور صرف حقیقی ہنگامی صورتحال میں ہی 15 پر رابطہ کریں