ڈکیتی کی واردات کا ڈرامہ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) نشتر کالونی پولیس نے ڈکیتی کی واردات کا ڈرامہ کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق نشتر کالونی پولیس نے ڈکیتی کی جھوٹی 15 کال کے مرتکب ملزم ذوہیب کوگرفتار کر کے اس سے 70 ہزار نقدی برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نجی کوریئر کمپنی میں کام کرتا تھا اور کوریئر ڈلیور کرنے پر پاس کمپنی کیش جمع ہوا تھا ،اس نے پیسوں کی لالچ میں رقم لیل گائوں کے قریب درخت کے پاس چھپا دی اور جھوٹی 15 کال کرکے ڈکیتی ہونے کا ڈرامہ کیا مگرپوچھ گچھ کے دوران ملزم پولیس کو زیادہ دیر چکمہ نہ دے سکا۔