ملزم پولیس کو زیادہ دیر چکمہ نہ دے سکا ، اعتراف جرم ، 92 ہزار نقدی اور موبائل فون برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)نصیر آباد پولیس نے ڈکیتی کی جھوٹی 15 کال کرکے کمپنی کی رقم ہتھیانے کی کوشش کرنے والے ملازم کو گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق نجی کمپنی میں بطور سیلز مین کا کام کرنے والے ملازم نے کمپنی کی رقم ہتھیانے کیلئے ڈکیتی کی جھوٹی 15 کال کی ابتدائی تحقیقات میں ملزم پولیس کو زیادہ دیر چکمہ نہ دے سکا اور اعتراف جرم کریا جس پر پولیس نے اس کی نشاندہی پر اس کے قبضے سے 92 ہزار نقدی اور موبائل فون برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس کا کہنا ہے ۔جھوٹی 15 کال سنگین نتائج کا باعث بن سکتی ہے