باپ سے 2کروڑ ہتھیانے کیلئے اغوا کا ڈرامہ بیٹا، ساتھی گرفتار

 نوجوان نے دوست کے ساتھ ملکر والد سے رقم ہتھیانے کیلئے ڈرامہ رچایا ،دونوں سے پولیس کی تفتیش جاری 
لاہور(کرائم رپورٹر)اغوا برائے تاوان کا ڈراپ سین، لاہور پولیس 12 گھنٹے میں اصل ملزمان تک پہنچ گئی ترجمان پولیس کے مطابق  پولیس کو عبدالرحمان شہری کی جانب سے بیٹے کے اغواء کی درخواست موصول ہوئی ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے خصوصی ٹیم تشکیل دی پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی خصوصی ٹیم نے چند گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کر لیا ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کے مطابق شہری کے بیٹے نے خود کو اغواء کا ڈرامہ رچایا،دوست کے ساتھ ملکر گھر والوں سے 2 کروڑ کی رقم ہتھیانے کا منصوبہ بنایا گیاگھر والوں سے مغوی کی بازیابی کیلئے 2کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کی گئی،پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیاشہری کا بیٹا اور اسکا دوست گرفتار انوسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے،ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد، ڈی ایس پی ٹاؤن شب کاشف گجرایس ایچ او قائداعظم انڈسٹریل ایریا اور پوری ٹیم کو بھی شاباش دی