گرین ٹائون،2بھائی اغوا

دونوں بھائیوں عبدالرحمن اور اسداللہ کی عمریں 13 سے 15 سال ہ،گھر سے کھیلنے نکلے مگر واپس نہیں آئے
لاہور(کرائم رپورٹر)گرین ٹائون کے علاقے میں دوسگے بھائی اغواء ہوگئے پولیس نے بچوں کے والد کی مدعیت میں مقدمہ کر لیا بتایا گیا ہے کہ گرین ٹائون کے علاقے میں دوسگے بھائی عبدالرحمن اور اسداللہ اغواء ہوگئے ایف آئی آر متن کے مطابق دونوں بچے گھر سے کھیلنے نکلے مگر واپس نہیں آئے۔ پولیس کے مطابق دونوں بھائیوں عبدالرحمن اور اسداللہ کی عمریں 13 سے 15 سال ہیں پولیس نے بچوں کے والد الطاف کے بیان پر مقدمہ درج کرلیا دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے بچوں کی بازیابی کیلئے احکامات جاری کر دیئے پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی