سرگودھا میں رشتہ دار نے 6سالہ بچی کو اغوا ، زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

 ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا 
سرگودھا (آئی این پی)سرگودھا میں 6سالہ بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ سرگودھا کے نواحی گائوں میں پیش آیا جہاں ایک 6سالہ بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس نے بتایا کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم بچی کا رشتہ دار ہے، جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔