پاکستان بیلا روس کیساتھ تعاون کو وسعت دینا چاہتا ہے:آصف زرداری

اسلام آباد (آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بیلاروس کے یومِ آزادی کے موقع پر صدر الیگزینڈر لوکاشینکو اور بیلاروس کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ منسک کی آزادی کا تاریخی دن آزادی، خودمختاری اور قومی وقار کے لیے بیلاروس کے عوام کی جدوجہد، حوصلے اور ثابت قدمی کی روشن علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن امن، استحکام اور قومی یکجہتی کی جانب بیلاروس کے کامیاب سفر کی ایک قابلِ فخر یادگار ہے۔