خواتین کو ہراساں کرنے والا اوباش گرفت میں آگیا

ٹیم نے ڈیفنس کے قریب چھاپہ مارا، نیفے سے پستول نکالتے گولی چل گئی 
لاہور (کرائم رپورٹر)راوی روڈ کے علاقے میں خواتین کو ہراساں کرنے والا اوباش نوجوان آخرکار سی سی ڈی چوہنگ کی گرفت میں آ گیا۔ ملزم کی جانب سے خواتین کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعدوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لیا تھاسی سی ڈی چوہنگ پولیس کے مطابق ملزم شان کی نشاندہی کے بعد پولیس ٹیم نے ڈیفنس کے قریب چھاپہ ماراپولیس کو دیکھ کر ملزم نے شلوار کے نیفے سے پستول نکالنے کی کوشش کی اس دوران گولی چل گئی اور وہ خود ہی شدید زخمی ہو گیازخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیاذرائع کے مطابق ملزم راوی روڈ میں کالج اور مدرسے کی طالبات کو روزانہ ہراساں کرنے کی وارداتیں کرتا تھا اس کی جانب سے ایک طالبہ کو ہراساں کرنے کی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک دوسری طالبہ نے اسے روکنے کی کوشش کی اور ہاتھا پائی کے دوران زمین پر گر پڑی۔اہلِ علاقہ نے واقعے پر سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے سی سی ڈی حکام سے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا تھا