بہاولپور(آئی این پی )صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولپور میں ہاکی اولمپیئن سمیع اللہ خان کے مجسمے کا حفاظتی جنگلہ چوری ہو گیا۔مجسمے کے حفاظتی جنگلے کو چوری کرنے کی سی سی ٹی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے جس میں چور کو جنگلہ چوری کرکے لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس تھانہ کینٹ نے واقع کا مقدمہ درج کر کے چور کی تلاش شروع کردی ہے۔