ٹینکر جنگلہ توڑ کر نہر میں جا گرا

لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی خالی فرنس آئل ٹینکر جمبر کینال سے بحفاظت نکال لیا گیاپتوکی قومی شاہراہ پر ایک خالی فرنس آئل ٹینکر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر جمبر بی ایس لنک پل کا جنگلہ توڑتے ہوئے نہر میں جا گرا۔ حادثہ ملتان روڈ پر پیش آیااطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کا جائزہ لیاموٹروے پولیس، مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کی مشترکہ کاوشوں سے ٹینکر کو کرین کے ذریعے کامیابی سے نہر سے باہر نکال لیا گیا۔ اس تمام ریسکیو آپریشن کی مؤثر نگرانی موٹروے پولیس نے کی، جبکہ ڈی ایس پی موٹر وے پولیس افضل مجید اور ڈی ایس پی پتوکی رانا سجاد اکبر بھی موقع پر موجود رہیترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے موقع پر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور سڑک کو فوری طور پر کلیئر کر کے ٹریفک کی روانی بحال کر دی گئی آئل ٹینکر کا ڈرائیور اور اس کا ساتھی تاحال لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔