ای سی او اجلاس: اسحاق ڈار کی آذری وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کا عزم

ای سی او اجلاس: اسحاق ڈار کی آذری وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کا عزم

ویب ڈیسک: آذربائیجان میں جاری اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے 17ویں سربراہ اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی اہم سفارتی سرگرمیاں جاری ہیں۔

 اجلاس کی سائیڈ لائن پر اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور اقتصادی شراکت داری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اسحاق ڈار نے آذربائیجان کو اجلاس کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد دی اور ای سی او میں اس کے فعال کردار کو سراہا۔ ملاقات میں توانائی، تجارت، تعلیم اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں جن میں خطے کی صورت حال اور چیلنجز پر بات چیت کی جائے گی۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج ای سی او اجلاس سے اہم خطاب کریں گے جس میں وہ علاقائی روابط، پائیدار ترقی، تجارتی فروغ اور موجودہ عالمی چیلنجز سے متعلق پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔