اسحاق ڈار کی انٹیگوا و باربوڈا کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسحاق ڈار کی انٹیگوا و باربوڈا کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیویارک میں انٹیگوا و باربوڈا کے وزیر خارجہ ای پی چیٹ گرین سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور انٹیگوا و باربوڈا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ملاقات میں تعلیم، سفارتی تربیت اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ کثیرالجہتی فورمز، بالخصوص دولت مشترکہ اور اقوام متحدہ میں باہمی تعاون کے امور بھی زیر بحث آئے۔اسحاق ڈار اور انٹیگوا و باربوڈا کے وزیر خارجہ نے دولت مشترکہ کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس کے موقع پر دوبارہ ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔