اسحاق ڈار اور کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور معاشی تعاون کے فروغ پر اتفاق

اسحاق ڈار اور کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور معاشی تعاون کے فروغ پر اتفاق

ویب ڈیسک: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی کوالالمپور میں جاری 32ویں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس کے موقع پر کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے اہم ملاقات ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں حالیہ مثبت پیش رفت کو سراہا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اقتصادی و تجارتی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر تفصیلی گفتگو کی اور اس حوالے سے باہمی رضامندی کا اظہار کیا۔اسحاق ڈار نے کینیڈین وزیر خارجہ کو پاکستان کے دورے کی باضابطہ دعوت بھی دی، جسے انہوں نے خوش دلی سے قبول کر لیا۔قبل ازیں اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم کے 32ویں وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے کوالالمپور پہنچے جہاں ملائیشین وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے ان کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔ پاکستانی سفیر سید احسن رضا بھی اس موقع پر موجود تھے۔واضح رہے کہ نائب وزیراعظم اس اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔