ایران اور عراق کے مقدس مقامات کی زیارت کے حوالے سے زائرین کے لیے خوشخبری سامنے آ گئی ہے۔
وزارت مذہبی امور کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زائرین کی سہولت کے لیے تمام متعلقہ کمپنیوں کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی ہے، اور رجسٹرڈ زیارت گروپ آرگنائزرز کی مکمل فہرست ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہے۔حکام نے کہا کہ جنوری 2026 سے زائرین کے لیے جدید اور مربوط نظام شروع کیا جائے گا، جس سے زیارت کا عمل زیادہ محفوظ اور آسان ہو جائے گا۔ زائرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف رجسٹرڈ گروپ آرگنائزرز کے ذریعے ہی اپنی بکنگ کروائیں تاکہ کسی قسم کے مسائل یا غیر قانونی سرگرمیوں سے بچا جا سکے۔یہ اقدام زائرین کی حفاظت اور انتظامات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے اور اس سے زیارت کے دوران سہولیات میں بہتری متوقع ہے۔