بھارتی وزیراعظم نے روس سے تیل کی بڑے پیمانے پر خریداری روک دی:ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

بھارتی وزیراعظم نے روس سے تیل کی بڑے پیمانے پر خریداری روک دی:ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی روس سے بڑے پیمانے پر تیل خریدنا بند کر چکے ہیں۔

 انہوں نے وائٹ ہاؤس میں گفتگو کے دوران کہا کہ بھارت کے ساتھ اچھی بات چیت ہو رہی ہے اور نریندر مودی میرے دوست ہیں۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مودی چاہتے ہیں کہ وہ بھارت جائیں اور ممکنہ طور پر آئندہ سال بھارت کا دورہ کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت روس سے تیل خرید رہا ہے، تاہم بھارت اور روس کی طرف سے اس دعوے کو مسترد کیا گیا تھا۔ بھارت کا موقف ہے کہ اس نے روس سے تیل خریدنا بند نہیں کیا، بلکہ اپنی ضروریات کے مطابق تیل کی ترسیل جاری رکھی ہے۔یہ صورتحال دونوں ممالک کے درمیان تیل کی خرید و فروخت اور سیاسی تعلقات میں ممکنہ تبدیلی کی طرف اشارہ کرتی ہے۔