ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ: پاک بھارت جنگ رکوائی، 5 لڑاکا طیارے گرائے گئے

ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ: پاک بھارت جنگ رکوائی، 5 لڑاکا طیارے گرائے گئے

ویب ڈیسک: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ کو رکوا کر ایٹمی تصادم سے بچاؤ کیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ مداخلت نہ کرتے تو صورتحال انتہائی خطرناک رخ اختیار کر سکتی تھی۔یہ بات انہوں نے ریپبلکن اراکین کانگریس سے خطاب کے دوران کہی، جس میں انہوں نے دونوں ممالک پر دباؤ ڈالنے اور جنگ روکنے کا کریڈٹ لیا۔

"امریکا تجارت بند کر دے گا"
سابق صدر کے مطابق انہوں نے پاکستان اور بھارت کو واضح پیغام دیا تھا کہ اگر جنگ نہ رکی تو امریکا ان دونوں ممالک سے تجارت بند کر دے گا۔ ان کا کہنا تھا:"میں نے دونوں ملکوں سے کہا کہ اگر تم نے جنگ جاری رکھی تو امریکا تم سے تجارت نہیں کرے گا۔"
پانچ طیارے مار گرائے جانے کا ذکر
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ دونوں ممالک کی جھڑپوں کے دوران پانچ لڑاکا طیارے مار گرائے گئے۔انہوں نے کہا:"درحقیقت، طیارے گرائے جا رہے تھے، چار یا پانچ، میرا خیال ہے کہ پانچ طیارے واقعی گرائے گئے۔"یہ بیان انہوں نے وائٹ ہاؤس میں ریپبلکن قانون سازوں کے ایک عشائیے کے دوران بھی دہرایا تھا، تاہم انہوں نے ان دعوؤں کے حوالے سے مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

یاد رہے:
یہ پہلا موقع نہیں کہ ٹرمپ نے پاک بھارت کشیدگی میں کردار کا ذکر کیا ہو۔ ان کے سابقہ بیانات بھی اس امر کی نشاندہی کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنی مدت صدارت میں جنوبی ایشیا کے تنازعات میں ثالثی کی پیشکش یا دعوے کیے۔