اسرائیل تصادم ختم کرنے کے معاہدے پر عمل کرے اور شامی سرزمین سے انخلا کرے:عہدیدار
دمشق(یواین پی)شام میں ایک سرکاری ذریعے نے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کی بات کو قبل از وقت قرار دیتے ہوئے تل ابیب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 1974 کی جنگ بندی معاہدے پر عمل کرے اور شامی سرزمین سے انخلا عمل میں لائے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق، ایک سرکاری ذریعے نے کہا ہے کہ اس وقت اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط سے متعلق بیانات قبل از وقت ہیں۔