دفاعی معاہدے میں شامل ہونے پر ابھی بات چیت ہوئی ہے‘ ترکیہ ایران میں فوجی مداخلت کی مخالفت کرتا ہے:وزیر خارجہ حاقان فیدان کا بیان
انقرہ(آئی این پی)ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے پر دستخط نہیں ہوئے۔ایک بیان میں ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے پر بات چیت ہوئی ہے۔ترک وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا ترکیہ ایران میں فوجی مداخلت کی مخالفت کرتا ہے۔