اسرائیل کیساتھ خفیہ بات چیت: شام کو معاہدہ ابراہیمی میں شامل کرنے کا ایجنڈا بھی شامل

 بات چیت قطر کے ذریعے آذربائیجان میں ہو رہی ہے، ترکیے بھی شریک ہے، اسرائیلی اخبار کا دعویٰ 
باکو(آئی این پی ) اسراِئیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ نئی شامی حکومت اور اسرائیل میں خفیہ بات چیت ہورہی ہے ۔اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ شام کی عبوری حکومت اور اسرائیلی حکام کے درمیان ہونے والی خفیہ بات چیت میں شام کو معاہدہ ابراہمی میں شامل کرنیکا ایجنڈا بھی شامل ہے۔اسرائیلی اخبار کے مطابق بات چیت قطر کے ذریعے آذربائیجان میں ہو رہی ہے جس میں ترکیے بھی شریک ہے، بات چیت میں اسرائیلی چیف آف آپریشنز ڈائریکٹوریٹ، شامی اور ترک حکام شامل ہیں۔اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیل، شامی سرحد کی ازسرنو ترتیب کو خارج از امکان قرار نہیں دے رہا۔