انخلاء سے قبل اسرائیل کیساتھ امن کے حوالے سے بات کرنا ممکن نہیں: شام

اسرائیل کے شام سے انخلا ء سے قبل اس کے ساتھ امن کی کوئی بات نہیں ہوگی،صدرالشرع کی امریکی سینیٹرسے ملاقات
    دمشق(یواین پی)شام نے کہا ہے کہ اسرائیل کے انخلاء سے قبل اس کے ساتھ امن کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوگی۔شام کے صدر احمد الشرع نے امریکی سینیٹر کوری ملز کو پیغام دیا کہ اسرائیل کے شام سے انخلاء سے قبل اس کے ساتھ امن کی کوئی بات نہیں ہوگی۔احمد الشرع نے ملز کو تصدیق کی کہ اسرائیل ریاست کے ساتھ امن کی کوئی بات نہیں کی جائے گی اس سے پہلے کہ وہ شامی علاقوں سے مکمل طور پر دستبردار ہو جائے۔سینیٹر نے ان سے دمشق کی جانب سے امن معاہدہ کرنے کی رضامندی کے بارے میں پوچھا تو شامی صدر نے شام پر اسرائیلی بمباری بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔