سی پیک پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا گیم چینجر منصوبہ ،اس میں نئی جدت لائیں گے
غریب لوگوں کے لیے ڈسپنسری آخری مراحل میں ہے جس کا جلد افتتاح کر دیا جائے گا
لاہور(آئی این پی )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے پاک چائنہ دوستی کوہ ہمالیہ سے بھی بلند ہے، پاکستان اور چین نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، پاکستان اور صوبہ پنجاب کے عوام چائنہ سے بہت محبت کرتے ہیں۔گو رنر پنجاب سے چینی قونصل جنرل ژا شریں نے گورنر ہائو س لاہور میں الوداعی ملاقات کی۔ملاقات میں گورنر پنجاب نے سبکدوش ہونے والے چینی قونصل جنرل کی خدمات کو سراہا ۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مضبوط ستون ہے جس میں پیپلز پارٹی نے اہم کردار ادا کیا ہے