ترکیہ دیگر ممالک کے ساتھ مل کر اپنا کردار ادا کرے گا تاکہ جنگ بندی کا معاہدہ برقرار رہ سکے
دوحہ (آئی این پی )ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فدان نے کہا ہے کہ ترکیہ حماس کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کی شرائط کے تحت اسرائیل کی جانب سے رہا کیے گئے کچھ فلسطینی قیدیوں کو قبول کر سکتا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق دوحا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فدان نے کہا کہ ہمارے صدر(رجب طیب اردگان) نے اعلان کیا ہے کہ ہم کچھ آزاد فلسطینیوں کو لینے کے لیے تیار ہیں، سیز فائر معاہدے کی پاسداری کی جائے گی، ترکیہ دیگر ممالک کے ساتھ مل کر اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے گا، تاکہ جنگ بندی کا معاہدہ برقرار رہ سکے