اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا پاکستان اور ہمارے خطہ میں ، دنیا میں کئی واقعات عمران خان کے اقتدار سے محروم ہونے کے بعد ہوئے ہیں،غزہ پہ قیامت خیز مظالم ، پاک بھارت جنگ میں ہماری تاریخی فتح ، وطن عزیز میں ہولْناک سیلاب ،دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ چند نہایت اہم واقعات ہیں اور اب قطر پہ اسرائیل حملہ۔وزیرِ دفاع اور حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ نون کے سینیئر رہنما خواجہ آصف نے ایکس پر سابق وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ کے جواب میں لکھا کہ ’ ان تمام واقعات کے دوران یا بعد آپ نے عمران کے ٹویٹر اکاؤنٹ پہ پاک فوج کو مبارکبا یا شہیدوں کے ساتھ یک جہتی، سیلاب زدگان کے ساتھ ہمدردی، دہشت گردوں کی مذمت ، غزہ کے مظلوموںْ کے لئے دعا ہی سہی، کوئی ذکر پڑھا سنا ہو تو ضرور بتائیں۔ہاں یہ ضرور سنا پڑھا ہو گا۔ مجھے دیسی مرغی کھانے کونہیں ملتی۔ قید میں تنہائی ہے، ورزش کا سامان نہیں، ٹریڈمل میسر نہیں، فلاں سے ملاقات نہیں ہو رہی، سیاسی ورکروں سے ملاقات نہیں، بیگم سے ملاقات نہیں۔ فلاں کے ساتھ یہ ہو رہا ہیاور فلاں کے ساتھ وہ ہو رہا ہے۔خواجہ آصف نے لکھا کہ ’ چھوٹی باتیں نہ کیا کرو لوگوں کو تیری اوقات پتہ لگ جاتی ہے،چلو یہ ساری باتیں کر لو لیکن کبھی کبھی ملک و ملت کے مسائل پہ تھوڑی بات کرلو، قوم اور ہم وطنوں کی خوشیوں اورغم میں شریک ہو جایا کرو۔