جو بائیڈن کو 2023 میں بھارتی وزیراعظم مودی سے 20 ہزار ڈالر کا ہیرا تحفہ ملا

جو بائیڈن کو 2023 میں بھارتی وزیراعظم مودی سے 20 ہزار ڈالر کا ہیرا تحفہ ملا

امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن کو 2023 میں غیر ملکی رہنماؤں سے کئی قیمتی تحائف ملے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی خاتون اول جل بائیڈن کو 20 ہزار ڈالر کا 7.5 کیرٹ کا ہیرا تحفے میں دیا، جو 2023 میں بائیڈن فیملی کو پیش کیا جانے والا سب سے مہنگا تحفہ تھا۔اسی دوران یوکرین کے سفیر نے 14 ہزار ڈالر کا بروچ اور بریسلٹ دیا، جب کہ مصری صدر نے 4 ہزار 500 ڈالر کا تصویری البم اور بریسلٹ تحفے میں دیا۔پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر کو 525 ڈالر کا قالین پیش کیا، جبکہ دیگر رہنماؤں نے بھی بائیڈن فیملی کو مختلف تحائف دئیے جن کی مالیت ہزاروں ڈالرز میں تھی۔

ان تحائف میں جنوبی کوریا کے صدر کی طرف سے 7 ہزار 100 ڈالر کا تصویری البم، منگول وزیراعظم کی طرف سے 3 ہزار 500 ڈالر کا جنگجو کا مجسمہ اور برونائی کے سلطان کی طرف سے 3 ہزار 300 ڈالر کا چاندی کا پیالہ شامل تھا۔اسرائیلی صدر نے 3 ہزار 100 ڈالر کی سلور ٹرے اور یوکرینی صدر نے 2 ہزار 400 ڈالر مالیت کا کولاج تحفے میں دیا۔