امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کی سزا معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو کہ دو مختلف کیسز میں سزا کے منتظر تھے۔
صدر بائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ ہنٹر بائیڈن کو صرف اس کے والد ہونے کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا، جو کہ ان کے مطابق غلط ہے۔ہنٹر بائیڈن کو اس سال کے آغاز میں منشیات کے استعمال کے بارے میں جھوٹ بولنے اور اسلحہ خریدنے کے الزامات میں مجرم قرار دیا گیا تھا، اور ایک ٹیکس چوری کے مقدمے میں بھی اس نے اعتراف جرم کیا تھا لیکن سزا نہیں سنائی گئی تھی۔ان کے خلاف 16 دسمبر کو سزا سنائے جانے کا امکان تھا، تاہم صدر بائیڈن نے اپنے بیٹے کی معافی کا اعلان کر دیا۔ یہ اقدام صدر بائیڈن کے منصب چھوڑنے سے پہلے کیا گیا ہے، حالانکہ انہوں نے پہلے کہا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کے کیس میں محکمہ انصاف کے فیصلوں میں مداخلت نہیں کریں گے۔