بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایلون مسک کے بچوں کو کیا تحفہ دیا؟

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایلون مسک کے بچوں کو کیا تحفہ دیا؟

گزشتہ روز ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے اپنی گرل فرینڈ شیون زیلیس اور ان کے 3 بچوں کے ہمراہ بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ملاقات واشنگٹن ڈی سی میں ہوئی، جس دوران مودی نے ایلون مسک کے بچوں کو بھارت کے مشہور ادبی شاہکاروں پر مشتمل 3 کتابیں بطور تحفہ پیش کیں۔ ان کتابوں میں رابندر ناتھ ٹیگور کی دی کریسنٹ مون، آر کے نارائن کی دی گریٹ آر کے نارائن کلیکشن اور پنڈت وشنو شرما کی پنچ تنتر شامل ہیں۔بعد ازاں، نریندر مودی نے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، "مسٹر ایلون مسک کے خاندان سے ملاقات کرکے اور مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کرکے خوشی ہوئی۔"بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی کی جانب سے ایلون مسک کے بچوں کو دی گئی یہ کتابیں بھارت کے بھرپور ادبی ورثے اور ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے منتخب کی گئیں۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں ایلون مسک کے بچوں کو دلچسپی سے کتابیں دیکھتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔