لاہور (کرائم رپورٹر)شاہدرہ میں بھی ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا گیا۔لیگی رہنما و چیئرمین استحقاق کمیٹی سمیع اللہ خان نے پی پی 145 کے علاقوں یونین کونسل چٹھہ پارک، اللہ بخش پارک میں سیوریج، واٹر سپلائی کے کاموں کا افتتاح کیا،پختہ سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر و بحالی کا کام بھی شروع کر دیا گیا۔