این اے 117: مختلف یوسیز میں ترقیاتی کاموں کا آغاز

یوسی 4فرخ آباد، 12جھلاراں روڈ ودیگر علاقوں میں سیوریج بحالی شروع
لاہور(خصوصی رپورٹ)وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کے انتخابی حلقے این اے 117کی مختلف یونین کونسلوں میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جنرل سیکرٹری استحکام پاکستان پارٹی اور این اے 117میں عبدالعلیم خان کے کوآرڈینیٹر میاں خالد محمود اور ممبران صوبائی اسمبلی غزالی سلیم بٹ و سمیع اللہ خان نے میاں جنید ذوالفقار و دیگر کے ہمراہ ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔ یونین کونسل4فرخ آباد، یونین کونسل 12جھلاراں روڈ اور پیر سکندرشاہ روڈ سمیت دیگر علاقوں میں سیوریج بحالی کے منصوبے شروع ہو گئے جبکہ یونین کونسل 9، یونین کونسل 13پٹھان کالونی اور یونین کونسل 1 نین سکھ کے علاقوں میں بھی گلیوں کی تعمیر و مرمت و نکاسی آب کا کام شروع کر دیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین یو سی1عباس جٹ، وائس چیئرمین سیٹھ آصف سنیارا، سابق ایم پی اے رانا اقبال، ملک احمد حسن، چیئرمین یوسی 12ملک زاہد گجر، چودھری افضل، گلشن بی بی، ملک عباس، عدنان شاہ، اورنگزیب، شہزاد مغل، اکمل، اکرم مستری، اسلم خالد، رضوان مٹھو، امجد جاوید، ریاض، غلام مصطفی، رانا شہزاد، چودھری عاصم اور دیگر پارٹی ورکز بھی موجود تھے۔