لاہور (کرائم رپورٹر)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا جی ون مارکیٹ جوہر ٹا ئون کا دورہ ،بریفنگ میں بتایا گیا کہ کمرشل زون کی فرنٹ سائیڈ پر آئندہ چند روز میں ٹف ٹائلز مکمل کر لی جائینگی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے پارکنگ ایریا کی ڈویلپمنٹ اور ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایات کی کرتے ہوئے کہا کہ ری ویمپنگ کے بعد تجاوزات، پارکنگ اور دیگر مسائل کا مستقل حل ہو گا۔