بھاٹی گیٹ پولیس نے لاکھوں مالیت گٹکا کی ترسیل ناکام بنادی

 لاہور(کرائم رپورٹر)بھاٹی گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا گٹکا کی ترسیل ناکام بناتے ہوئے ملزم کوگرفتارکرلیاگٹکا قوام سے بھری گاڑی بھاٹی گیٹ پولیس کی گرفت میں آگئی ایس ایچ او بھاٹی گیٹ زین عباس کھوکھر کے مطابق ملزم کو خفیہ اطلاع پر گٹکا سمیت گرفتار کیا جو پابندی کے باوجود گٹکا کی سپلائی لیکر جا رہا تھاملزم کے قبضہ سے 15 ڈرم تیار گٹکا اور توڑوں سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا گیاملزم معظم لاہور سمیت دیگر اضلاع میں پابندی کے باوجود گٹکا کی خرید و فروخت اور سپلائی کرتا تھا ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزم کے زیر استعمال گاڑی کو بھی پولیس تحویل میں لیاگرفتار ملزم معظم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ایس پی سٹی بلال احمد نیگٹکا کی ترسیل ناکام بنانے پر ایس ایچ او بھاٹی گیٹ زین عباس کھوکھر اور ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں