سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے 163 رنز کے جواب میں پاکستان ٹیم 154 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ
ملتان میں ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، مگر پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر کاشف علی نے اپنے پہلے ہی اوور میں مکائل لوئیس کو 4 رنز پر آؤٹ کیا۔ ساجد خان نے دوسری وکٹ 9 کے مجموعے پر حاصل کی۔پاکستانی اسپنرز کی بہترین بولنگ کے باعث ویسٹ انڈیز کی ٹیم زیادہ دیر تک کریز پر نہ ٹھہر سکی۔ نعمان علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں، جن میں ایک ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔ویسٹ انڈیز نے مجموعی طور پر 41.1 اوورز میں 163 رنز بنائے۔ پاکستانی بولرز میں نعمان علی نے 6، ساجد خان نے 2، جبکہ کاشف علی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی اننگز
پاکستان نے اننگز کا آغاز شان مسعود اور محمد ہریرہ کے ساتھ کیا۔ تاہم، قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی۔
پہلی وکٹ: محمد ہریرہ 22 کے مجموعے پر 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
دوسری وکٹ: بابر اعظم صرف 1 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
تیسری وکٹ: شان مسعود 15 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے۔
بعد ازاں، سعود شکیل اور محمد رضوان نے 68 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو سہارا دیا۔ لیکن سعود شکیل 32 اور محمد رضوان 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔قومی ٹیم 41 اوورز میں 154 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ ویسٹ انڈیز کو 9 رنز کی برتری حاصل ہے۔
ٹیم میں تبدیلیاں
پاکستان نے فائنل الیون میں ایک تبدیلی کی، خرم شہزاد کی جگہ نوجوان فاسٹ بولر کاشف علی کو شامل کیا گیا۔
پاکستانی ٹیم کی تشکیل:
شان مسعود (کپتان)، محمد ہریرہ، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان آغا، ساجد خان، نعمان علی، کاشف علی، اور ابرار احمد۔یاد رہے کہ پاکستان نے دو میچز کی سیریز کا پہلا میچ جیت لیا تھا، اور یہ میچ فیصلہ کن اہمیت کا حامل ہے۔