شطرنج مقابلہ: سرکاری اسکول کی طالبہ نے وزیراعلیٰ سندھ کو 15 چالوں میں ہرا دیا

شطرنج مقابلہ: سرکاری اسکول کی طالبہ نے وزیراعلیٰ سندھ کو 15 چالوں میں ہرا دیا

کراچی میں سرکاری اسکول کی انڈر-18 چیس چیمپئن مہک مقبول نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو شطرنج کے مقابلے میں 15 چالوں میں شکست دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ دوستانہ مقابلہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا، جہاں وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ، وزیر کھیل محمد بخش مہر، سیکریٹری تعلیم ذاہد عباسی، سیکریٹری اسپورٹس علیم لاشاری، آغا خان فاؤنڈیشن کے سلطان الانہ، زندگی ٹرسٹ کے شہزاد رائے اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔مہک مقبول، جو ایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ اسکول کی طالبہ ہیں، نے اپنی شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کو مات دے دی۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ان کی جیت پر مبارکباد دی اور ان کی صلاحیتوں کو سراہا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ مہک نے نہ صرف شطرنج میں مہارت دکھائی بلکہ یہ ثابت کیا کہ سرکاری اسکول کے طلبہ بھی بہترین تعلیم حاصل کرکے نمایاں کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔